بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ گلین فلپس نے تھاما لیکن ان کے بھولے پرستار برس پڑے الیکٹرانک کمپنی فلپس پر۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گزشتہ روز بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کا پوائنٹ پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس نے نا قابل یقین شاندار کیچ لے کر پویلین بھیجا۔
پاکستان کیخلاف فتح گر سنچری بنانے کے بعد ویرات کے پرستار نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ان سے بڑی اننگ کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم جب وہ 11 رنز کی مختصر اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو ان کے پرستار فلپس پر برس پڑے مگر غلطی سے سارا غصہ گلین فلپس کے بجائے معروف الیکٹرانک کمپنی فلپس پر نکال دیا۔
فلپس الیکٹرانک کمپنی کا پیج دیکھتے ہی دیکھتے غصیلے پرستاروں کے تبصروں سے بھر گیا۔
مداحوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ یہ گلین فلپس کرکٹر نہیں تھا بلکہ الیکٹرانکس کی کمپنی ’فلپس‘ تھی۔ چند صارفین نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پرغلط فلپس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو: فلپس نے کوہلی کا پلک جھپکتے ہی کیچ تھام لیا، انوشکا ہلکا بکا