منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کراچی میں چارجڈ پارکنگ سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں چارجڈ اور غیرقانونی پارکنگ سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم کرنےکا فیصلہ ہوا اور ایکشن لیا گیا چارجڈ پارکنگ اور غیرقانونی پارکنگ دو الگ الگ چیزیں ہیں چارجڈ پارکنگ چلانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے متعلق فیصلے کے وقت میئرکراچی بھی موجود تھے چارجڈ پارکنگ کے معاہدے اگر پہلے ہو چکے ہیں لیکن حکومتی فیصلہ کے سب پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر جگہ غلط پارکنگ تھی جس کا ہم نےخاتمہ کیا ہے خالد بن ولید روڈ پر گاڑیاں پارک ہونےکی وجہ سےسنگل ٹریک چل رہا ہوتا ہے کراچی کی سڑکیں وسیع ہیں لیکن مسئلہ ہے ہر جگہ ہم گاڑی کھڑی کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں چارجڈ پارکنگ مستقبل میں ہو سکتی ہے۔

میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کےایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کےایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے جس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد موجود ہیں مزید کی توقع ہے، اب کےایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، کےایم سی کے نام پر پیسے وصول کرنے والوں کیخلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

میئر کا کہنا تھا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں ہو گی البتہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں