منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان کا پہلا روزہ کیسا گزرا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کینسر میں مبتلا کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کا اہتمام کس طرح کررہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس وہ ہلکا سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور افطار کی میز پر موجود ہیں۔

ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رمضان المبارک، میں کیسی لگ رہی ہوں؟ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ۔‘

حنا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد دی جارہی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں تیسرے درجے کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی، گزشتہ دنوں حنا نے بتایا کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہوچکیں اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں