منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

’میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ جو کچھ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا ہے وہ میرے بیٹے کے ساتھ نہ ہو۔

عمر اکمل کی اپنے بیٹے کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کو پریکٹس کروا رہے ہیں اور بیٹے کے مستقبل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور وہ کرکٹ کا بہت شوقین ہے لیکن اگر میں اپنی ایماندارانہ رائے بتاؤں میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹ کھیلے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے، ہمارے خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، میں نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے کے ساتھ ویسا نہیں ہوا اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اس لیے میں اس کی مزید وضاحت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ اس کا جنون ہے اس لیے میں اس کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا لیکن ساتھ ہی میں نے اس سے وعدہ کیا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی پڑھائی اور پھر کرکٹ ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں