منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کورین ڈرائیور نے بھارت کا وجود ماننے سے کیوں انکار کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کورین ڈرائیور نے خاتون کے سامنے بھارت کا وجود ماننے سے انکار کردیا، بھارتی لڑکی اور ڈرائیور کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں مقیم فیشن اور بیوٹی کانٹینٹ بنانے والی یوٹیوبر پیوشا پاٹل نے ایک کورین ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ اپنی عجیب و غریب بات چیت شیئر کی جس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ دنیا میں بھارت کا وجود بھی ہے۔

پیوشا پاٹل نے مذاقاً بتایا کہ کوریا میں ہمیشہ ٹیکسی چلانے والے انکل حضرات عجیب و غریب سوالات کرتے ہیں۔ اکثر انھیں ٹیکسیوں میں ‘جنگلی گفتگو’ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی خاتون نے اس بار ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا، ویڈیو شروع ہوتی ہے ٹیکسی ڈرائیور نے پاٹل سے کورین زبان میں پوچھا کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہے۔

پیوشا نے جواب میں اسے بتایا کہ بھارت سے لیکن کورین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ بھارت کہاں ہے، مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت چین کے قریب اور پاکستان کے قریب واقع ہے۔

ڈرائیور پوچھتا ہے کہ "انڈونیشیا؟” خاتون کہتی ہیں، "نہیں، انڈیا”، ڈرائیور کہتا ہے کہ "بھارت نام کی کوئی چیز ہے۔ آبادی کتنی ہے؟”، یقین نہیں ہے کہ یہ ملک موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں