اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کررکھے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملاقات میں کن تحفظات کا اظہار کیا؟
دریں اثنا ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
صرف پی ٹی آئی نہیں سب کے غیر قانونی مقدمات واپس لیے جائیں گے، کے پی حکومت کا بڑا فیصلہ