منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

صارم کے قاتل اب تک آزاد ، والدین نے احتجاج کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی کے 7 سالہ صارم کے والدین نے انصاف نہ ملنے تک احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی اور کہا ہم کس کے پاس جائیں، کس کا دروازہ کھٹکھٹائی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم کے قتل کو پچپن روز گزر گئے لیکن قاتل آج تک گرفتار نہ ہوسکے، والدین انصاف کے منتظر ہیں۔

والد نے بیت الانعم اپارٹمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو ٹینک سے لاش ملی، ایف آئی آرکٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 لوگوں کا اپارٹمنٹ ہے،ابھی تک قاتل کو نہیں پکڑا جارہا۔

والدین نے پریس کانفرنس میں انصاف نہ ملنےتک احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی، اور کہا پولیس تفتیش کیوں نہیں کرتی کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو پریس کلب جاؤں گا اور انصاف کے حصول کیلئے گورنر ہاؤس بھی جائیں گے۔

بچے کی والدہ نے کہا کہ ہم سب کے پاس جا رہے ہیں، لیکن قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں ،ہم کس کے پاس جائیں، کس کا دروازہ کھٹکھٹائی، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے اب ہماری بس ہوگئی، ہمارا ساتھ دیں۔

والد کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم ہوا، ڈی این اے ہوا، کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ بھی آئی، میرے پاس صرف ایف آئی آرکی کاپی ہےاورکچھ نہیں ہے، یہ صرف کمیٹی بٹھارہےہیں ،کمیٹی نے اب تک ہم سے رابطہ نہیں کیا، جن کے بچے کو نا حق قتل کیا گیا ہو وہ کیا مطالبہ کریں گے۔

صارم کے والد نے مزید کہا چاہتاہوں قاتل کومنظرعام پرلایاجائے اور جو کچھ صارم کے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ہمیں کسی پر شک نہیں، اگر ہوتا تو پولیس کا انتظار نہ کرتے۔

انھوں نے شکوہ کیا قاتل کھلےعام گھوم رہاہے، یہاں صرف کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں ، اگرصارم 5 دن تک زندہ تھا تو کدھر تھا ، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پا رہی، ساری تفتیش تو کرلی ہے اب پولیس اپنے بیانات سے پھررہی ہے، پہلے پولیس اپنے بیان پر مطمئن ہو پھر ہمیں مطمئن کریں۔

واضح رہے سات صارم سات جنوری کو رہائشی عمارت سے لاپتہ ہوا، اس کے بعد اس کی لاش اپارٹمنٹ کے پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں