کراچی : نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے پر قومی اسمبلی پہنچ گیا اور قائمہ کمیٹی نے کیس کی نگرانی کے لئے ذیلی کمیٹی بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کیس میں ذیلی کمیٹی بنا دی۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل،رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور نبیل گبول شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کاحصہ ہیں، کمیٹی کیس کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی نے مصطفی کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا
داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور انسداد منشیات فورس اے این ایف کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یاد رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،حکام کا کہنا تھا کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کےحوالےسےپوری معلومات حاصل کریں گے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا تھا کہ جتنے شواہد گھرسے ملے ان تمام کی تفصیلات لیں گے، جس کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور ارمغان کے گھر کے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کر کے ہی آئیں گے، جس کے بعد گھر میں سرچ آپریشن کرے گی۔