منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کراچی: آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ پر تقریبا آٹھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10سے زائد گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ ، ویئر ہاؤس عمارت کی بیسمنٹ میں قائم تھا ، جہاں کوئی ایگزٹ پوائنٹ نہیں تھا،جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھاری مشینری سے گودام کی دیواریں توڑکرآگ بجھائی گئی اور 8گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

انھوں نے کہا بیسمنٹ میں آئل کھانے پینے کی اشیا موجود تھی تاہم عمارت سے رہائشیوں کو نکال لیا گیا تھا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں اچانک بھڑک اٹھی تھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

کئی گھنٹوں تک بھڑکنے والی آگ نے چار منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں رکھے کوکنگ آئل اور دیگر قیمتی اشیاء کو جلا کر خاکستر کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصانات کاحتمی تعین پولیس تحقیقات کے بعد ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گودام میں لگی آگ کی شدت پراظہارتشویش کرتے ہوئے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور آگ کی شدت سمیت انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں