منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان، تاہم بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیل رہی ہے اور تین میچز کھیل کر وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکی ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے، تاہم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے بلیو شرٹس کو پوری قوت لگانا ہوگی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔

آج کا میچ انڈیا جیتا تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

فائنل میچ کی دوسری ٹیم کل (بدھ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کے درمیان لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ہوگی۔

آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے 2023 ورلڈ کپ فائنل کو دہرانے کا اشارہ دیدیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں