منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

’یہ شخص امن نہیں چاہتا‘، ٹرمپ ایک بار پھر زیلنسکی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی پر دوبارہ برس پڑے کہا یہ شخص امن نہیں چاہتا۔

امریکا کے صدارتی آفس میں صدر ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی تلخ ملاقات کی دنیا میں گونج ابھی برقرار ہے کہ امریکی صدر زیلنسکی پر ایک بار پھر برس پڑے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ شخص امن نہیں چاہتا۔‘‘

ٹرمپ نے یہ بیان ولادیمیر زیلنسکی کے گزشتہ روز کے اس بیان کہ ’’یوکرینی جنگ کا خاتمہ ابھی دور ہے‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر یوکرینی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زیلنسکی کے مذکورہ بیان کو سب سے بُرا بیان قرار دیتے ہوئے واضح کہا کہ امریکا اب اس رویے کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے اس کے ساتھ ہی دیگر یورپی رہنماؤں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یورپ جتنا پیسہ یوکرین کے دفاع پر خرچ کر رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ رقم روس سے تیل اور گیس خریدنے پر خرچ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدارتی ہاؤس میں صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ تاہم یہ ملاقات خوشگوار ماحول کے بجائے انتہائی تلخ ماحول میں ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران ٹرمپ مسلسل زیلنسکی پر برہمی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی جب کہ یوکرینی صدر ظہرانہ میں شرکت کیے بغیر چلے گئے تھے۔

اس غیر معمولی واقعہ کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے زیلنسکی حمایت کی جا رہی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت کئی ممالک یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹرمپ کے رویے کی مذمت کر رہے ہیں۔

یوکرینی صدر نے ملاقات میں ٹرمپ کو کیا تحفہ دیا تھا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں