کراچی : سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی اور کہا مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے انتظامات بہتر کریں۔
وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو اور عوام کو پریشان نہ کیا جائے، ناصر شاہ
صوبائی وزیر نے وزیراعظم سے اپیل کی رمضان المبارک میں گیس کی بندش نہ کی جائے، مارچ میں سردی ختم ہوچکی ہے پھر گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں؟ وفاقی حکومت نوٹس لے۔
رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف نہ دی جائے،بجلی اور گیس کے وفاقی محکمے اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔
ناصر شاہ نے وفاق سے اپیل کی رمضان میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور وفاقی حکومت اپنے تمام محکموں کو پابند کرے کہ رمضان میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔