منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا، دبنگ خان اور رشمیکا مندانا کی شاندار پرفارمنس سے مداح خوش ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘ جاری کردیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلمان خان سلور رنگ کا شاندار لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا ہیں جبکہ اے آر موروگاداس نے ہدایتکاری کی ہے۔ موسیقی کو پریتم نے ترتیب دیا ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ گانے کو نقاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبنگ خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن سے بھر پور فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔

دبنگ خان کی فلم سکندرکے ساتھ دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

فلم سکندر میں دبنگ خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

سلمان خان کی وہ فلم جس نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر ختم کر دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں دبنگ خان نے ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں