منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کس شہر نے دنیا کے دولت مند ترین شہر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے دولت مند ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں نیویارک نے ایک بار پھر دنیا کے دولت مند ترین شہر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 لاکھ 49,500 کروڑ پتیوں، 675 سینٹی ملینیئرز (کم از کم 100 ملین ڈالرز کے اثاثوں کے حامل افراد) اور 60 ارب پتیوں کے ساتھ نیویارک 2024 کے لیے دنیا کے دولت مند ترین شہروں کی فہرست میں سر فہرست آ گیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک نہ صرف دولت مند ترین افراد کا شہر ہے بلکہ دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ بھی یہیں پر واقع ہے، وال اسٹریٹ نیویارک اسٹاک ایکسچینج اور Nasdaq کا گھر ہے، جو عالمی سطح پر سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے، 2023 میں نیویارک کی معیشت تقریباً 1 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ شہر گوناگوں ثقافتوں کا مرقع بن چکا ہے، نیویارک کی آبادی 8.2 ملین کے قریب ہے، جہاں کے باشندے ایک اندازے کے مطابق 800 زبانیں بولتے ہیں، یہاں امریکا بھر میں مکان کے کرائے سب سے زیادہ ہیں، نیویارک سٹی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دنیا کی مہنگی ترین مارکیٹ ہے، اور ففتھ ایونیو دنیا کی دوسری سب سے مہنگی شاپنگ اسٹریٹ کا اعزاز رکھتی ہے۔

’کل کی رات اہم ہونے والی ہے‘، ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے دنیا میں ہلچل مچا دی

1 لاکھ 81,000 سے زیادہ افراد صرف سیکیورٹیز انڈسٹری میں کام کرتے ہیں، جس سے اربوں ڈالر ٹیکس کی آمدنی ہوتی ہے، مالیاتی کمپنیاں جیسے کہ جے پی مورگن چیس، سٹی گروپ، مورگن اسٹینلے، اور گولڈمین سیچس سبھی مین ہٹن میں قائم ہیں۔ نیویارک صرف پیسے کے بارے میں نہیں ہے، یہ میڈیا، ٹیکنالوجی، فیشن، صحت کی دیکھ بھال اور رئیل اسٹیٹ میں بھی دنیا کی قیادت کرتا ہے۔

نیویارک میں ٹیکنالوجی کا ایک گڑھ ہے جسے سلیکون ویلی کہا جاتا ہے، گوگل، ایمیزون اور فیس بک جیسی بڑی فرمیں صنعت میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے ساتھ اس شہر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

نیویارک میں فیشن کا شعبہ تقریباً 1 لاکھ 80,000 افراد کو ملازمت دیتا ہے، مہنگا ہونے کے باوجود یہ شہر دنیا بھر کے دولت مند ترین لوگوں کے لیے پسندیدہ انتخاب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں