لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 5 مارچ کو سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو فری افطاری کرائی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین ٹکٹ دکھا کر فری افطاری جس میں کھجور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی خریدسکیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بطور ہیڈ کوچ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں، تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، یہ گیم ہے، کھلاڑی کھیلتے ہیں، ہماری بطور سلیکٹر ایک سوچ اور سلیکشن ہوتی ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان کہیں بھی آسان نہیں ہوسکتی، کھلاڑی نیوزی لینڈ جاکر کھیلیں گے تو بڑے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں حارث اور شاہین اب بھی ٹی 20کیلئے اچھے بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا ہدف ہے، بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں کئی کوچز اور سلیکٹرز بدلے گئے، یہ تبدیلیاں کسی بھی ٹیم میں آتی تو یہی حال ہونا تھا۔ ہم ٹی ٹوئنٹی کو ایک نئی سمت میں لے کر جارہے ہیں۔