منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسطاً 4.96 روپے کم ہوئی ہے، اگلے چند سالوں میں سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے پروگرام بناچکے ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ہیں، حکومت آئندہ بجلی نہیں خریدے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی جاری ہے جس سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے ہیں، صنعتی اور زرعی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے 1333 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی گرمیوں میں سے قبل بجلی مزید سستی کریں گے، موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کی بجلی قیمت کم کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں