بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

لڑکی نے شادی کے 6 ماہ بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 25 سالہ سافٹ ویئر انجینئر لڑکی نے شادی کے چھ ماہ بعد میں خودکشی کر لی۔

لڑکی کی شناخت دیویکا کے نام سے ہوئی جس نے اتوار کی رات گھر میں اپنی جان لی۔ اس کے شوہر ستیش نے پولیس اور دیویکا کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ اس نے خود کو پھانسی لگا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سسرالی بھڑک اُٹھے

جوڑے نے چھ ماہ قبل گوا میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ دیویکا کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ستیش اسے جہیز کیلیے ہراساں کر رہا تھا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیویکا اور ستیش ایک ساتھ کام کرتے تھے جہاں ان کی دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، پھر انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلیے دونوں کے اہل خانہ راضی تھے۔

اتوار کی رات جوڑے میں لڑائی ہوئی جس کے بعد دیویکا نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا۔ اگلی صبح جب وہ کمرے سے باہر نہیں آئی تو شوہر نے دروازہ توڑ کر اسے پھانسی پر لٹکا دیکھا، اس نے فوراً پولیس اور لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع دی۔

رائدرگام پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں دیویکا کی ماں نے الزام لگایا کہ ستیش نے اسے جہیز کیلیے ہراساں کیا جس کی وجہ سے بیٹی خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔

ادھر، پولیس حکام نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد قانون کارروائیکی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں