بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

ماہرہ شرما نے محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں ہیں میں کسی کو ڈیٹ نہیں کررہی۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ مداح آپ کا کسی کے ساتھ بھی تعلق جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں روک نہیں سکتے، جب میں کام کرتی ہوں تو میرے کو اسٹارز کے ساتھ بھی میرا نام جوڑا جاتا ہے، ویڈیوز اور ایڈیٹس بنائی جاتی ہیں، لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی، اگر آپ کو یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے تو کریں، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ شرما اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اسے خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان خبروں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب محمد سراج نے ماہرہ شرما کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کیا اور بعد میں دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرنا شروع کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں