بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

بلّی کی موت کا غم، خاتون نے لاش کیساتھ 3 دن گزارنے کے بعد انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دل دہلا دینے والا واقعے پیش آیا جہاں 36 سالہ خاتون اپنی پالتو بلّی کی موت پر اس قدر غمزدہ ہوئی کہ اس نے لاش کو 3 دن تک اس امید پر اپنے ساتھ رکھا کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت پوجا کے نام سے ہوئی جس نے ہفتے کی رات خودکشی کی، وہ ذہنی طور پر بیمار تھیں۔

تقریباً 8 سال قبل پوجا کی شادی دہلی کے رہائشی ایک شخص سے ہوئی جو دو سال بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی، طلاق کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی ارب پتی نکلی

تنہائی سے پریشان ہو کر پوجا نے ایک پالتو بلی سے دل لگایا جو بدھ کو ہلاک ہوگئی۔ والدہ کے کہنے کے باوجود پوجا نے بلی کو دفن کرنے سے انکار کیا اور اس کی لاش 3 دن تک اپنے ساتھ اس امید پر رکھی کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔

3 دنوں بعد پوجا نے تیسری منزل پر اپنے کمرے میں خود کو بند کر لیا۔ رات 8 بجے کے قریب جب اس کی ماں گجرا دیوی اسے چیک کرنے گئی تو وہ یہ دیکھ کر چونک گئیں کہ پوجا کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔

گجرا دیوی کی چیخ و پکار نے پڑوسیوں کو چوکنا دیا جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر پولیس حکام کو اطلاع دی جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں