بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے علیحدگی اختیار کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف بھارتی اداکار جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے چند ہفتے قبل علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، البتہ انہوں نے ایک دوسرے کیلیے باہمی احترام کو برقرار رکھنے اور اچھے دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار جوڑے سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے اور وہ اب صرف اچھے دوست ہیں، دونوں اپنے اپنے شیڈول پر کام کر رہے ہیں۔

جنوری 2025 میں اداکار جوڑے کو راشا تھاڈانی، اجے دیوگن اور امن دیوگن کی فلم ’آزاد‘ کی اسکریننگ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں وہ نمایاں رہے۔ ان کو انسٹاگرام پر روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا کے ساتھ تفریحی ریلیز شیئر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نئے سال 2025 سے کچھ دن پہلے منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ علاوہ ازیں، اداکارہ نے دسمبر میں وجے ورما اور دوستوں کے ساتھ گوا میں اپنی سالگرہ کا جشن بھی منایا تھا۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی، انہیں پہلی بار بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں