بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

نیل نتن مکیش کا کترینہ کیف سے دشمنی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ’نیو یارک‘ بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش کے کیرئیر کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں جان ابراہم اور کترینہ کیف کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری مداحوں کو بہت پسند آئی۔

لیکن پردے کے پیچھے ان اداکاروں کے آپس میں تعلقات ویسے نہیں تھے جو آسکرین پر دکھائے گئے۔ انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیل نتن مکیش نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی ابتدائی دشمنی کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جب کترینہ کیف شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے سے بال بال بچیں

نیل نتن مکیش نے کہا کہ پہلے دن ہماری ملاقات ہوئی تو ہم بلکل دوست نہیں بلکہ دشمن بن گئے، پہلا سین ہمارا ساتھ میں ہو رہا تھا اور لڑائی پر لڑائی ہوئی، ہر بات پر سین کٹ کیا جا رہا تھا، کچھ نہ کچھ مسئلہ تھا تو میں بھی پوچھے جا رہا ہوں کہ مسئلہ ہے کیا؟

’پھر معلوم پڑا کہ میرے رنگ سے کچھ ان کو مسئلہ تھا، پھر کسی کردار سے جس قسم سے میں اسے کر رہا تھا۔ تو کچھ نہ کچھ وہ مستی کر رہی تھی میرے ساتھ اور مین وہاں پر بہت ناراض ہو رہا تھا۔‘

’اپنی زبان کو اچھے سے جانتا ہوں، میں کر رہا ہوں اپنی کوشش اور اپنی محنت۔ ظاہر ہے میرے سے بہت بڑی اسٹار ہیں، تو میں سوچ رہا ہوں کہ میں ایسا کیا کر رہا ہوں جو ٹھیک بیٹھ نہیں رہا؟‘

نیل نتن مکیش نے بتایا کہ ایک دن سیٹ پر کترینہ کیف نے مجھے اُس وقت ڈانٹ دیا جب میں نے ایک سین کا شاٹ دیا، پھر میں نے اداکارہ کا سامنا کرنے اور ان کی غلط فہمی کو دور کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعدازاں، کترینہ کیف نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اداکار سے ناراض نہیں تھیں بلکہ گھبرائی ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے صرف کامیڈی فلمیں ہی کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں