بچے کی پیدائش کے بعد والدین کو متعدد مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کچھ ایسا ہی آریز احمد اور حبا بخاری کی بیٹی کی پرورش کے دوران بھی ہوا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حبا بخاری اور آریز احمد نے شرکت کی انہوں نے اپنی بیٹی آئینور کی پرورش اور دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔
حبا بخاری نے بتایا کہ آئینور ہماری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، میری بیٹی بہت چھوٹی تھی اور جب وہ روتی تھی تو میں پریشان ہوجایا کرتی تھی کہ اب کیا کروں کچھ سمجھ نہیں آتا تھا، میں دروازے کے پاس جاکر کھڑی ہوجاتی تھی اور سوچتی تھی کہ یہ ایسا کیوں کررہی ہے؟
آریز احمد نے کہا کہ بیٹی پیدا ہونے کے 4 ماہ بعد مجھے اندازہ ہوا کہ والدین ہونا ایک کمٹمنٹ کا نام ہے جو وہ روز کرتے ہیں کہ بچے کا ہر طرح سے خیال رکھنا صرف ان کا ہی کام ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ پیدائشی بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہماری بیٹی اپنی دادی نانی کی بہت لاڈلی ہے سب لوگ اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں یہاں آئی تو کسی نے پوچھا کہ بیٹی کو لے کر نہیں آئیں تو میں نے بتایا کہ وہ اپنی نانی کے پاس ہے تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اماؤں کو سلامت رکھے۔