کراچی : شاہ لطیف میں قائد آباد پل کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نجی ٹیکسٹائل مل کا کیشئر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرگرم ڈاکووں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، قائد آباد پل کے نیچے مسلح ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ محمد عمران کو قتل کردیا۔
عینی شاہد ڈرائیور نے بتایا کہ مقتول عمران ٹیکسٹائل ملز میں کیشئرتھا، مختلف بینک سے ہوتے ہوئے سلنڈر لینے رکے تھے کہ موٹر سائیکل پر3 ملزمان نےواردات کی۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ پیسوں کا بیگ آگے رکھا تھا اور پیچھے سیکیورٹی گارڈ موجود تھا،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے گولی ماری جو عمران کو لگی۔
مزید پڑھیں : کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو،2 ماہ میں 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ
ڈرائیور نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گارڈز سےاسلحہ بھی چھینا، مسلح ملزمان کی تعداد 3 تھی جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت مقتول کی ہائی روف میں موجود اس کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کا بیان لیا ہے، واردات کے دوران کتنی رقم چھینی گئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔