جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

بند کمرے میں ٹیم بنا کر اعلان کردیا گیا، سابق کرکٹر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بند کمرے میں قومی ٹیم بنا کر اعلان کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’چیمپئنز ٹرافی‘ اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جو انہوں ٹیم بنائی ہے کوئی کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے گراؤنڈ میں جاکر لڑکوں کو دیکھ کر ٹیم بنائی ہے وہی ہے بند کمروں میں ٹیم بنا کر اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے سلیکٹرز ہیں ان کے آگے پیپر دے دیا جاتا ہے کہ جو متفق ہے ہاتھ کھڑا کردے جس کے ووٹ زیادہ ہیں ٹیم کا اعلان کردیتے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے، جن کی ففٹی نہیں ہے وہ ٹیم میں آرہے ہیں، کون ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا ہے مجھے بتادیں۔

سابق کرکٹر باسط علی نے 1987 کا واقعہ بتایا کہ لاہور میں کیمپ لگا تھا پاکستان انڈر 19 ٹیم کو آسٹریلیا ورلڈ کپ کے لیے جانا تھا، میں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کا بیٹر بہت اچھا ہے تو کہا گیا ہاں ہاں بہت اچھا ہے جبکہ وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے کمانڈر تھے جنہوں نے یہ بولا بس یہ لوگ ایسے ہی دیکھ لیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں