اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول شو ’جیتو پاکستان‘ میں لڑکی نے 9 کا پہاڑا غلط سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے لڑکی سے کہا کہ 9 کا پہاڑا سنائیں جس پر وہ کہنے لگی کہ کوئی شعر سن لیں لیکن میزبان نے 9 کا پہاڑا سنانے کو کہا۔
لڑکی نے 9 کا پہاڑا سنانا شروع کیا تو میزبان سمیت شرکا بھی قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔
لڑکی نے کہا کہ ’9 ون زا 8‘ یہ کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ کہنے لگے کہ میں نے سب دیکھ لیا، اکانومی تو گر ہی رہی تھی 9 بھی گر گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مطلب اب شو پر جانے سے قبل پہاڑا بھی یاد کرنا پڑے گا۔‘ کئی صارفین نے مسکرانے والی ایموجیز بھی بنائیں۔