جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

گلوکارہ کی نیند کی گولیاں کھا کر جان لینے کی کوشش، وینٹیلیٹر پر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پلے بیک گلوکارہ کلپنا راگھویندر ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کلپنا راگھویندر نے نیند کی گولیاں کھائیں جس سے ان کی حالت بگڑ گئی، ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریمی ایوارڈز کی نامزد گلوکارہ خطرناک حادثے میں ہلاک

صورتحال اُس وقت سامنے آئی جب گلوکارہ کے دو دن تک گھر کا دروازہ نہ کھولنے کے بعد اپارٹمنٹ کی سکیورٹی نے رہائشیوں کو الرٹ کیا۔ پڑوسیوں نے اس بارے میں پولیس سے رابطہ کیا۔

کلپنا راگھویندر معروف پلے بیک سنگر ٹی ایس راگھویندر کی بیٹی ہیں جو 2010 میں اسٹار سنگر ملیالم میں ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

انہوں نے کئی نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا جن میں الائیاراجا اور اے آر رحمان بھی شامل ہیں۔ ایک میوزیکل گھرانے میں پرورش پانے والی کلپنا راگھویندر نے صرف پانچ سال کی عمر میں گانے کا آغاز کیا۔

اپنے طویل کیریئر میں کلپنا راگھویندر نے متعدد زبانوں میں 1500 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے۔ موسیقی کے علاوہ انہوں نے مقبول اداکار کمل ہاسن کی اداکاری والی فلم پناگئی منان میں ایک مختصر کردار ادا کیا۔

کلپنا راگھویندر کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیند کی گولیاں کھائی ہیں اور مزید معلومات اس کے ہوش میں آنے کے بعد معلوم ہو سکیں گی، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں