چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا جہاں نوجوان چلتی ٹرین میں چڑھنے میں ناکام رہا اور گرِ کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ اس دوران نواجون نے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی مگر وہ اس خطرناک عمل میں جان گنوا بیٹھا۔
نوجوان کی شناخت 22 سالہ صدام کے نام سےہوئی ہے۔ متوفی صدام حسین بہالپور سے وزیرآباد مزدوری کرنے آیا تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔