بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے بیٹنگ پوزیشن پرلب کشائی کردی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول اپنی بیٹنگ پوزیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
کے ایل راہول چیمپئنز ٹرافی میں نمبر 5 یا 6 پر بیٹنگ کررہے ہیں جس پر بہت سے ماہرین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔
جب راہول سے ان کی بیٹنگ پوزیشن سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اننگ اوپن کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
کے ایل راہول نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا بطور اوپنر کھیلنے میں مزہ آتا ہے میں ٹیسٹ میں بیٹنگ کی اور پھر وائٹ بال میں کم بیٹنگ کرنا کچھ مختلف لگتا ہے لیکن میں نے پچھلے چار پانچ سالوں میں اسی طرح وائٹ بال کرکٹ کھیلی ہے۔
واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں کے ایل راہول نے بیٹنگ کا آغاز کیا، انہوں نے ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے میں بھی اوپننگ کی ہے لیکن اس وقت روہت شرما اور شبمن گل اننگز کا آغاز کرتے ہیں۔
کے ایل رہول کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے فنشر کیپ ملنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ گزشتہ چار سالوں سے ایسا کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بھی کردار دیا جاتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔