سلمان خان کی نئی فلم سکندر کے ٹیزر اور ایک گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر سلو بھائی اور رشمیکا کی جوڑی کو ٹرول کرنا شروع کردیا گیا۔
سکندر کی ٹیم نے فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبین‘ ریلیز کیا تاہم اس گانے کو صارفین نے کچھ خاص پسند نہیں کیا اور گانا ٹرولنگ کے ساتھ دوبارہ ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا ہے، گانے کی پرانی موسیقی، کمزور دھن اور سلمان کو دلکش بنانے کے لیے بھاری وی ایف ایکس، کو ٹرول کیا جا رہا ہے۔
بہت سے لوگوں کو سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کی کیمسٹری پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ رشمیکا اور سلمان ایک ساتھ بہت مصنوعی لگ رہے ہیں۔
سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل
بہت سے صارفین تو یہ کہتے بھی پائے گئے کہ سلمان خان اپنے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے نوجوان ہیروئنوں کو کاسٹ کرنا بند کریں۔
خیال رہے کہ فلم سکندر کو مروگادوس نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس فلم میں ستیہ راج بھی ایک اہم کردار میں موجود ہیں، سکندر عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔