واشنگٹن: ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا۔
ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشتگرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ٹرمپ سے جوابی اظہار تشکر
کیش پٹیل نے کہا کہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔
گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا، شریف اللہ کو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنیوالے داعش کے دہشت گرد کو ہم نے پکڑلیا ہے مدد دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔
کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار