جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، ڈائریکٹر سی آئی اے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف نے تصدیق کی کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں۔

ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکا سے اچھے تعلقات کیلیے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشت گرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

کیش پٹیل کا کہنا تھاکہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم کو کٹہرے میں لے آئے ہیں، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔

مزید پڑھیں : کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں