بھکر : تھانہ کلورکوٹ کے اہلکاروں کا گھڑی چوری کے الزام میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیرہونے پرگھر پر پھینک گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھکر میں تھانہ کلورکوٹ کے اہلکاروں نے اپنی عدالت لگالی اور گھڑی چوری کے الزام میں خاتون کو مبینہ برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس والے برہنہ کر کے ڈنڈے برساتے رہے، چوری کے اعتراف کے باوجود مجھ پر ظلم کیا گیا اور حالت غیر ہونے پر پولیس اہلکار گھر پر پھینک گئے۔
پولیس نے تشدد کے 3 روز بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، خاتون پر 40 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ یاسمین نامی خاتون سابق ڈی ایچ او ڈاکٹراسلم کی گھریلوملازمہ ہے۔