جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے اس نئے نظام کا اطلاق گریڈ 11 سے 19 تک کے سرکاری افسران پر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے لیے نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہ میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دیگر اہم افسران بھی شامل ہیں۔

گریڈ 11 سے ا9 تک کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے تمام معاملات اس کمیٹی کے سپرد کر دیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب صوبے میں افسران کے تقرر اور تبادلے کی سفارشات منظوری کیلیے متعلقہ کمیٹی کو بھیجی جائیں گی اور اس کی منظوری کے بعد ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں