دمشق: شامی کرنسی لے کر روس سے آنے والا کارگو طیارہ دمشق پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے آنے والے ایک کارگو طیارے نے دمشق کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں شامی کرنسی موجود تھی۔ رپورٹس کے مطابق رقم سے لدے 7 سے زائد ٹرک شام کے مرکزی بینک میں گئے۔ العربیہ کے مطابق روس سے دمشق پہنچنے والی رقم ماسکو میں لیرا پرنٹ کرنے کے سابقہ معاہدے کا حصہ تھی۔
روئٹرز کے مطابق شام کو بدھ کے روز روس میں چھپی ہوئی شامی کرنسی کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے، مستقبل میں مزید کھیپوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے، شامی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا کہ ماسکو اور شام کے نئے حکمرانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کی یہ ایک نئی علامت ہے۔
گزشتہ فروری میں شام کے مرکزی بینک نے روس سے شامی پاؤنڈ کی رقم دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ذریعے آنے کی تصدیق کی تھی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ رقم کتنی ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روس نے ایران میں چھپی ہوئی رقم کو تہران سے واپس لے لیا اور اسے ہوائی جہاز کے ذریعے شام پہنچایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کے دور صدارت میں شامی کرنسی روس میں چھاپنے کا رواج تھا۔
ویڈیو: سربیا کی پارلیمنٹ یا میدان جنگ؟ اسموگ گرینیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ
13 سال کی خوں ریز جنگ کے بعد شام کو ریاستی اداروں کی تعمیر نو، انفراسٹرکچر کی بحالی، مسلح افواج کی تشکیل، پناہ گزینوں کی واپسی، خستہ حال معیشت کی بحالی اور بہت سے دوسرے چیلنجز کا سامنا ہے۔