اسلام آباد : سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی ، آئی ایم ایف مطالبے اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے مسودے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات آج ہوں گے، اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا۔
ایکسٹرنل فنانسنگ ،ٹیکس پالیسی یونٹ کے آپریشنالائزیشن پلان سمیت مہنگائی، خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ اور نیشنل اکاؤنٹس پر مذاکرات ہوئے۔
ذرائع نے کہا کہ لیبر فورس سروے،فیملی بجٹ سروے،لونگ اسٹینڈرڈپر مذاکرات میں رپورٹس کاجائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف وفد سے بجلی ،گیس ٹیرف اور گردشی قرضے پر اہم مذاکرات ہوئے۔