جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ دوہزار چوبیس میں پاکستان چوتھے نمبر پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 2025 میں 2024 کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے دوران ایک ہزار اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے، پاکستان کے دو صوبے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں 517 اور 2024 میں دہشت گردوں نے ایک ہزار ننانوے حملے کیے، یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں دہشت گردی سے متعلق اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے گزشتہ دہائی میں سال بہ سال سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد حملے ریکارڈ کرنے والے ملکوں کی تعداد اٹھاون سے بڑھ کرچھیاسٹھ ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں