لاہور: ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بجھوا دیا ہے، فاضل جج ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔
استعفے میں لکھا گیا ہے کہ انھوں نے اب تک 42 ہزار زائد مقدمات پر فیصلے کیے۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز فوجداری قانون کے ماہر تھے اور وہ فوجداری مقدمات کی سماعت کر رہے تھے، جسٹس عبدالعزیز کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ سینیارٹی لسٹ پر 19 نمبر ہیں۔
جسٹس عبدالعزیز نے 8 ستمبر 2033 کو اپنے عہدے سے 62 برس کے ہونے پر سبک دوش ہونا ہے، ان سے پہلے گزشتہ برس فروری میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔