جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی کے پوش علاقوں سے گاڑیاں چھیننے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے وی ایل سی اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزم رانا کاشف نے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے مشہور اداکار سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق فیروز آباد سے چھینی گئی گاڑی اور سرکاری اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی۔

اے وی ایل سی کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم رانا کاششف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں