سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا اوپنر بیٹر راچن رویندرا آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتا۔
چیمپئنز ٹرافی اسپیشل شو میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہمارے ایشین کلچر میں کھلاڑی کو آؤٹ ہونے سے بڑا ڈر لگتا ہے لیکن آسٹریلیا، انگلینڈ اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑی آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتے وہ آؤٹ ہونے کے بعد دیکھتے ہیں کہ ہم سے غلطی کیا ہوئی ہے۔
باسط علی نے کہا کہ ہمارے والے پہلے ہی ڈرتے ہیں کہ تین سلپ موجود ہیں کہیں یہاں آؤٹ نہ ہوجاؤں اگر یہاں کھیلوں گے تو آؤٹ ہوگے وہاں کھیلوں ہی نہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے یہاں ایک کھلاڑی محمد حارث آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتا لیکن اس کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں، اسے پتا نہیں ہے کہ میں نے کونسا شاٹ کس وقت مارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب، راچن رویندرا کے مقابلے میں ٹیکنیکلی ساؤنڈ پلیئر نہیں، اس کی تکنیک بہت اچھی ہے، بابر کو اپنا اسٹانس کم کرنا چاہیے، راچن رویندرا نے آئی سی سی ایونٹس میں پانچ سنچریاں بنادی ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ کین ولیمسن 97 پر بیٹنگ کررہے تھے اور انہوں نے ریورس سوئپ پر چوکا مارا آپ دلیری دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو آؤٹ ہونے سے ڈرتا ہے وہ پریشان رہتا ہے دس میں سے ایک میچ میں صحیح کھیل پائے گا۔