ماہ رمضان میں خون کے عطیات میں کمی کے باعث ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائدتھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے مشکلات کا شکار ہیں۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان میں خون کے عطیات میں بہت زیادہ کمی واقع ہوچکی ہے، ماہانہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلڈ بیگ کی ضرورت ہے اور سالانہ 18لاکھ سے زائد بلڈ بیگ درکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تھیلیسیمیا، ہومو فیلیا، پلاسٹک انیما، بلڈ کینسر، ڈینگی، ملیریا سمیت مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے بعض بچوں کو 15دن میں 2مرتبہ خون کی ضرورت پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعات اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سمیت شہری بھی خون کے عطیات سے گریز کرتے ہیں، انسانی زندگی بچانے کیلئے ملک بھر میں قائم تھیلیسیمیا سینٹر پر شہری خون کے عطیات جمع کرائیں، افطار کے بعد بھی خون کے عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔