واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم بعد امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے متعدد ممالک پر سفری پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
ممکنہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں پاکستان اور افغانستان کے شامل ہونے کا خدشہ ہے ، سفری پابندی کے بعد پاکستانی اور افغان شہری امریکا کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ مسافروں کی جانچ پڑتال کا نظام درست نہ ہونے والے ممالک پر پابندی ہوگی۔
پاکستان اور افغانستان سمیت دیگرممالک پر سفری پابندی کا اطلاق آئندہ ہفتے بارہ مارچ سے کیے جانے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز امریکا میں غیرقانونی امیگرینٹس کے داخلےکے ذمے دارغیرملکی سرکاری افسران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔
کابینہ ارکان کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہی بنیادوں کو سامنے رکھتے ہوئے بارہ مارچ تک ان ملکوں کی فہرست پیش کریں، جہاں سے لوگوں کے سفر پر جزوی یا مکمل پابندی لگانی چاہیے۔