اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار مارچ کو بنوں کنٹونمنٹ حملہ میں ہلاک 16 خوارجیوں سے برآمد اسلحہ میں فورٹی ایم ایم ووگ، پچیس پروجیکٹڈ گرینیڈ اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

28 فروری کو شمالی وزیر ستان میں ہلاک 6 خوارج سے ایم ٹوئنٹی رائفل، ایم سکسٹین، اے فور اور ایم فور سمیت گولہ بارود برآمد ہوا، 15 فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ جھڑپوں میں پندرہ خوارج انجام کو پہنچے، ان دہشت گردوں سے ایم سکسٹین، اے ٹو اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور یکم فروری کی شب منگوچر میں بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان سے ایم ٹوئنٹی فور اسنائپر رائفل، ایم سکسٹین اے فور بمعہ نائٹ وژن برآمد ہوئے۔

11 جنوری کو شمالی وزیر ستان میں 6 خوارج ہلاک اور دو گرفتار ہوئے، ان دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت اےکے فورٹی سیون، ایم فور اور ڈرینگنو برآمد ہوئے۔

گزشتہ سال دسمبر میں ڈی آئی خان میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے ایم فور، اے کے فورٹی سیون اور ایم سکسٹین اے ٹو برآمد ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں