اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں دستیابی خطرے میں پڑ گئی، فاسٹ بولر لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے میٹ ہینری، کلاسن کو آؤٹ کرنے کے لیے کیچ لیتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بدھ کے روز میچ کے فوراً بعد ہینری کی فائنل میں دستیابی کے بارے میں پر امید تھے۔ مگر اب ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ فائنل سے 48 گھنٹے قبل ہینری کی فٹنس سے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا امید ہے وہ ٹھیک ہو جائے، ہم نے ہینری کی انجری کو دیکھتے ہوئے کچھ اسکین اور چیزیں کی ہیں، ہم اسے فائنل میچ کھیلنے کا ہر موقع دیں گے۔ مگر اس مرحلے پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ ہنری نے اس چیمپئنز ٹرافی میں 16.70 کی اوسط سے دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اگر ہینری فائنل کی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے تو نیوزی لینڈ کے پاس دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیکب ڈفی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

’’فائنل میں ٹاس کے بجائے بھارت سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ‘‘ برطانوی اخبار کا گہرا طنز

ڈفی نے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے چار میچوں میں سے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے، مگر انہوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے کی سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ جس میں انہوں نے سات اوورز میں 48 رن پر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں