پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے شاہ پور میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی پر دونوں بھائیوں کو نماز جمعہ کیلئے مسجد جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک بھائی پولیس کانسٹیبل تھا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں کراچی میں ظالم بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر ماں کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے خاتون کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر قتل کیا۔