اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ڈوج کے رکن ایلون مسک اورامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ، امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ڈوج کے رکن ایلون مسک اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

کابینہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، آپ نے میرے شعبہ ڈوج کے ایک اہلکار کے سوا کسی کو نہیں نکالا۔

جس پر امریکی وزیرخارجہ روبیو نے جواب دیا کہ مسک سچ نہیں بول رہے، محکمہ خارجہ کے پندرہ سو ملازمین نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ہے، پھر روبیو نے طنز کیا کہ کیا انہیں واپس بلا کرنوکری سےنکال کردکھاؤں۔

تاہم صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت کام کرگئی اور کہا کہ اسٹاف رکھنے سے متعلق حتمی اختیار مسک نہیں وزرا کا ہے، مسک کا ڈوج ادارہ صرف ایڈوائزری کردارادا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں