بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

پنجاب کے پی بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا دوسرا بڑا حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان : پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے پی بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا دوسرا حملہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر رواں ہفتے خوارج کا دوسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پندرہ سے بیس دہشت گردوں نے چوکی پر سحری کے وقت حملہ کیا، دہشت گردوں نےٹولیوں کی صورت میں چاروں طرف سے حملہ کیا۔

حملےمیں راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا تاہم تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی دور سے ہی نشاندہی کرلی گئی۔

جس پر اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنےمیں ناکام رہے۔

ترجمان نے بتایا چھ روز پہلے بھی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا گیا تھا، آئی جی پنجاب عثمان انور نے حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش دی، کہا

پنجاب پولیس خوارج کے انیس حملے ناکام بنا چکی ہے، پنجاب کے پی بارڈر پرسرحدی چوکیوں کو جدید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں