اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : رمضان میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کی طرف لیموں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی،دو سو روپے کلوملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔

ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ماہ مقدس میں اشیاء خوردونوش کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں