پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

اے آئی کی مدد سے امریکا میں حماس کے حامی طلبہ کے ویزے منسوخ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: اسرائیل نے حملوں کے لیے اے آئی کا استعمال کر کے غزہ اجاڑ دیا، اب ٹرمپ انتظامیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چیک کر کے حماس حامی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے مطابق ایسے طلبہ اور دیگر لوگوں کو ملک بدر کیا جائے گا جنھوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔

فلسطینوں کے حق میں مظاہروں کا گڑھ کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی یہودی طالب علموں کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی۔

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی کے بیانات مسترد

ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا کہ یہ گرانٹ کی مد میں منسوخی کا پہلا راؤنڈ ہے، واضح رہے کولمبیا یونی ورسٹی میں گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کا دائرہ امریکا کی مختلف جامعات تک پھل گیا تھا۔ مظاہرین نے احتجاج کو آزادئ اظہارِ رائے کا نام دیا تھا، جب کہ ہارورڈ اور پنسلوینیا یونیورسٹیز کے صدور کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے بھی حماس کو ختم کرنے کے لیے امریکی ٹیک کمپنیوں سے حاصل کردہ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہدف تلاش کیے تھے، جس کا نتیجہ اندھا دھند بمباریوں اور قتل عام کی صورت میں نکلا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا میں انسانی حقوق کی تنظمیوں نے طلبہ کے خلاف اے آئی کے استعمال کے منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں