پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

سابق کوچ نے عرفان نیازی کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کو ’عجیب و غریب‘ فیصلہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عرفان نیازی کو وائٹ بال اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کو عجیب و غریب قرار دے دیا۔

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسی نے عرفان نیازی کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کیا اور ان کے اخراج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کے اسکواڈ سے عرفان خان نیازی کو ڈراپ کرنا واقعی عجیب تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور شاید کرکٹ کی گیند کے سب سے سخت ہٹرز میں سے ایک ہیں اور وہ بہترین فیلڈر بھی ہیں۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ بنالیں گے تو وہ اپنا اثر چھوڑیں گے۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی عرفان نیازی کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہوتا کہ وہ بڑے اسٹیج پر کیا کرسکتے ہیں، اگر کھلاڑی اچھے ہیں تو انہیں ٹیم میں موقع دیں۔

واضح رہے کہ 22 سالہ نوجوان نے آٹھ ون ڈےے میچ کھیلے ہیں اور 48 رنز بنائے ہیں جبکہ 10 ٹی 20 میچز میں 140.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 153 رنز بنارکھے ہیں۔

عرفان نیازی نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں