پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر

اشتہار

حیرت انگیز

شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا میزبان تھا اور اختتامی تقریب میں پاکستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی بھارت نے جیت لی ہے، مگر اس میں ایک عجیب سے چیز دیکھنے کو ملی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ یہاں کھڑا نہیں تھا، پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کررہا تھا اور ہمارے ملک کی نمائندگی یہاں نہیں تھی۔

اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ کوئی اور ایونٹ میں نمائندگی کے لیے کیوں نہیں آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کوئی ٹرافی دینے کیوں نہیں آیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ اس بار میں سوچیں یہ ایک ورلڈ اسٹیج تھا اور یہاں پر آپ کو ہونا چاہیے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی ممبر کو یہاں نہیں دیکھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کی میزبانی کی تھی اور ہمارے بورڈ کی ہی کوئی شخصیت نہیں تھی، یہ ٹھیک نہیں تھا اس بارے میں آپ کو سوچنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں